تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت کے واسطو بازار میں بجلی کا 11 ہزار وولٹ کا تار گھر پر گرنے سے کرنٹ لگنے اور جھلسنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کے شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب واسطو بازار تربت میں بجلی کا ہائی وولٹیج تار ایک گھر پر گر گیا، جس کے نتیجے میں محمد اسماعیل ولد خدا داد ان کا بیٹا نواز احمد ولد محمد اسماعیل زخمی جب کہ ماہ بی بی زوجہ محمد اسماعیل جاں بحق ہوگئیں۔ لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، جہاں باپ بیٹے کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ تربت شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات مسلسل پیش آتے رہتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق واسطو بازار، ملک آباد، شاہی تمپ اور میرانی ڈیم فیڈر کے علاقوں میں اس سے قبل بھی بجلی کی فراہمی کے دوران تاریں گرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
تربت، واسطو بازار میں بجلی کا 11 ہزار وولٹ کا تار گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

ٹیگز:
تربت
