کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں لیویز نے فورس نے کاروائی کر تے ہوئے چینی کی سمگلنگ کو ناکام بنا تے ہوئے چینی کی 750بوریاں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق مخبر ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کے زیر نگرانی ایس ایچ او قلات لیویز جان محمدلانگو ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل رسالدار علی احمد نیچاری علی احمدمینگل نائب رسالدار نعمت اللہ میروانی انچارج مہلبی چوکی احمد نواز و دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹول پلازہ قلات کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے چارمال بردار کوچوں کو روک کر تلاشی لی گئی۔ جن سے چینی کی 750 بوریاں برآمد کرلی گئی۔ لیویز فورس کے مطابق برآمد شدہ چینی کو کراچی سے افغانستان اسمگلنگ کیا جارہا تھا۔ کوچز سے برآمد شدہ چینی کی کافی بوریوں کو لیویز تھانہ قلات لایا گیاجن پر حسب ضابطہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔
قلات، لیویز نے فورس نے کاروائی کر تے ہوئے چینی کی سمگلنگ کو ناکام بنا تے ہوئے چینی کی 750بوریاں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں

ٹیگز:
سمگلنگ
