زہری(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، وائس چیئرمین راوت خان زہری و چیئرمین عبدالحمید شیخ نے سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری کی توسط سے مشک و چشمہ زہری کے دو ماہ سے بند فیڈرز کو چلانے کیلئے اپنے حلقے کے متوسط طبقے کے گھروں کے لیے میٹر لگانے کا اعلان کیا ہے۔تحصیل زہری کے چشمہ و مشک کے دونوں فیڈرز کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کا ایک ایک نقل لعل بخش لوٹھانی کے دوکان کند پر رکھے۔ تاکہ انکے لیے بجلی کا میٹر سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے لگایا جائیگا۔ جھالاوان پریس کلب زہری فون کرکے وائس چیئرمین راوت زہری نے بتایا ہیہم دوسرے پارٹیوں کی طرح صرف مسائل پیدا کرکے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش نہیں کرتے بلکہ عوام کے مسائل کو انکے دہلیز پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ یہ ہمارا اور ہمارے لیڈر بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا ہر وقت عوام کی مسائل کو انکے دہلیزِ پر حل کرنے کا روایات رہا ہے۔
نواب زہری کا ہر وقت عوام کی مسائل کو انکے دہلیزِ پر حل کرنے کا روایات رہا ہے،حاجی صلاح الدین زہری

ٹیگز:
حاجی صلاح الدین زہری
