کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب گیرژن پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے فوری اور موثر ردعمل کے زریعہ دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے حملہ آور دہشت کردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا تے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر جرات وبہادری کی نئی تاریخ رقم کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کا تحفظ کرتے ہوئے پاک فوج کے چار جوانوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیاہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ہماری بہادر افواج ملک و قوم کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج ملک کے امن و سلامتی کی ضامن ہے وزیراعلیٰ نے شہداء وطن کے خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلیٰ نے زخمی سیکورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ژوب میں دہشت گردوں کے حملہ سے پیدا صورتحال سے مسلسل آگاہ رہے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس اور کمشنر ژوب سے معلومات حاصل کرتے رہے وزیراعلیٰ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے تمام صوبائی ادارں کو حملہ آور دہشت گرد وں کے خلاف کاروائی میں پاک فوج کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ نے اے ٹی ایف اور لیویز کیو آر ایف فوری طور پر ژوب بھجوانے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو بھی خصوصی ٹیمیں ژوب بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ہماری بہادر افواج ملک و قوم کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
