اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کوگرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس رہلیز کے مطابق SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 63/2023 بجرم 380- 457 ت پ تھانہ اوتھل میں ملوث ملزم نزیر احمد ولد جمعہ سکنہ موچی محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ سامان ایک عدد پانی والی موٹر،ایک عدد اسٹیبلائزر، ایک عدد دیگچی،ایک عدد لوہے کا توا اور ایک عدد چولہا جملہ مالیتی-/30000 روپے برآمد کیا۔ مالک مکان شیر محمد سکنہ شیدی محلہ اوتھل گھر کو تالا لگاکر شادی میں شرکت کرنے گیا تھا۔ملزم نیگھر میں داخل ہوکر گھریلو سامان چوری کیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اوتھل پولیس کی کاروائی ملزم گرفتار مال مسروقہ برآمد

ٹیگز:
اوتھل پولیس
