کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخواہ میپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انصاف کا قتل کرکے پشتون اضلاع کے ساتھ زیادتی کی ہے انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل،شیرانی اور زیارت سمیت پشتون اضلاع میں 8سے 10نشستیں ختم کی گئی ہیں جو غیر آئینی ہے انہوں نے کہا کہ دولاکھ سے کم آبادیوں پر مشتمل حلقوں کے لیے نشستیں بنائی گئی ہیں جبکہ پشتون اضلاع میں 15لاکھ آبادی کے لیے صرف دو نشستیں رکھی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون عوام کو انکی نمائندگی سے محروم کیا جا رہا ہے کوشش ہورہی ہے کہ اسمبلیوں میں پشتونوں کی نمائندگیوں کو ختم کیا جائے ہم عدم تشدد کے پیروکار ہے اپنے جمہوری اور آئینی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے انہوں نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف واک آوٹ کیا۔
نصر اللہ زیرے نے صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹیگز:
نصر اللہ زیرے
