کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید حسنین ہاشمی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43کوئٹہVI پر کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر حنیف کبزئی کے پاس جمع کروادیئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات عوام کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بہترین نمائندوں کا انتخاب کریں، 9فروری وہ دن ہے جب عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں میں نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43کوئٹہ VIکے لئے کاغذات جمع کروا دئے ہیں بلو چستان کے عوام 8فروری کو گھروں سے نکل کر ووٹ کی طاقت کے ذریعے آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔
9فروری وہ دن ہے جب عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں،سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
