ایران:شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز مزار شاہ چراغ پر حملہ کرنے والے 2 افراد کو پھانسی دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار پر حملہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 13 لوگ جاں بحق ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔دونوں افراد کو پھانسی صبح طلوع آفتاب سے پہلے جنوبی شہر شیراز میں دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد نے مقدمے کی سماعت میں بتایا تھا کہ وہ پڑوسی ملک افغانستان میں داعش سے رابطے میں تھے اور وہیں سے شاہ چراغ مزار پر حملے میں مدد حاصل کی۔
ایران میں شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افرادکو پھانسی دے دی گئی

ٹیگز:
ایران
