بولان(ڈیلی گرین گوادر)رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین سابق ناظم کچھی بولان سردارزادہ میر سردار خان رند اور نو منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے شوران ہاؤس ڈھاڈر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھی بولان کے عوام نے ہمیشہ ہماری سیاست اور قائد بولان سردار یار محمد رند کی مخلصانہ صلاحیتوں کو مقدم رکھا آج پھر ثابت ہوچکا کہ عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں سبز باغ دکھانے اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو مسترد کردیا اب عوام بھی انکے چہرے پہچان چکی ہے ضلع کونسل کچھی کے چیئرمین، وائس چیئرمین کی نشست پر مخالفین کی شکست سے ان پر غیر یقینی کی صورتحال اور انکے کیمپ میں سکتہ طاری ہوا ہے یہ ہمیشہ کہتے تھے کہ کچھی بولان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں آج ان سے پوچھنا چاہوں گا کہ کہا گئے آپ کے دعوے اور ایڈوانس جیت منانے کی خوشیاں انہوں نے جنگل کے بادشاہ شیر کی شکار کا ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ شیر ہمیشہ دو قدم پیچھے ہٹ کر اپنے شکار پت وار کرتا ہے ہم نے دعوے نہیں کیئے مگر وقت آنے پر ثابت کرکے دکھایا اور مخالفین کو سرپرائز دیکر یاد دلایا کہ عوام ہماری طاقت اور بلدیاتی الیکشن میں آپ کے خلاف بیزاری دے چکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح جنرل الیکشن میں بھی انشاء اللہ عوامی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل کچھی محمد اقبال سولنگی، میر حبیب رند، میر بالاچ رند، حاجی ریاض احمد رند، محمد عارف بنگلزئی، میر امجد مغیری سمیت دیگر قبائلی علاقائی عمائدین بھی موجود تھے میر سردار خان رند اور نو منتخب ڈسٹرکٹ چئیرمین سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کا مزید کہنا تھا کہ رند پینل عوام کو مایوس نہیں کرے گی تعلیم، صحت،آبنوشی دیگر اہم ایشوز کو حل کرنا ترجیحات میں شامل ہونگے ضلع کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے کچھی میں عوامی مفاد عامہ کے تحت ترقیاتی منصوبوں اور تعمیری کاموں کو فوقیت دی جائے گی انفرادیت کے بجائے اجتماعی کاموں پر توجہ مرکوز ہوگی کسی کو بھی مایوس نہیں کرے گے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
کچھی بولان کے عوام نے ہمیشہ ہماری سیاست اور قائد بولان سردار یار محمد رند کی مخلصانہ صلاحیتوں کو مقدم رکھا،سردارزادہ میر سردار خان رند،سردارزادہ میر بیبرگ خان رند

ٹیگز:
میر سردار خان رند
