مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کراچی خونی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے موت کا رکس جاری، ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثات میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراھ پر کھڈکوچہ کے علاقہ ریکی بوز کے مقام پر کوئٹہ سے واشک جانیوالی ڈپٹی کمشنر واشک کی گاڑی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں ڈی سی واشک منیر کاکڑ معمولی زخمی ہوا، جبکہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا حادثے میں ڈپٹی کمشنر واشک م کی گاڑی روڈ سے نیچے چلاگیا، جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ موقعے پر پہنچ کر ڈی سی واشک کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔۔ایک اور ٹریفک حادثہ میں قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق ہوگئی۔علاؤہ ازیں کھڈکوچہ ہی کے علاقے میں مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو کھڈکوچہ میں واقعہ اسماعیل بلوچ ویلفیئر سوسائٹی ریسکیو سینئر اور شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔یہاں یہ بات قابل زکر ہیکہ مستونگ میں قومی شاہراھ پر سب سے زیادہ ریفک حادثات رونما ہورہے ہیں مگر بدقسمتی سے کھڈکوچہ کے علاقے حکومتی سطح پر کوئی ریسکیو سینٹر موجود نہیں ہے جہاں زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جاسکے، عوام نے یہ مطالبہ بھی کہاہیکہ کھڈکوچہ میں ریسکیو سینٹر قائم کرکے حادثات کے زخمیوں کی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔
کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ پر موت کا رکس جاری، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 8 افراد زخمی

ٹیگز:
خونی شاہراہ
