ڈیرہ بگٹی:تحصیل سوئی میں بارش کے کھڑے پانی میں ڈوبنے سے دس سالہ بچہ فدا حسین مرہٹہ بگٹی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ چائنہ پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق بچہ معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ جمشیر خان مرہٹہ بگٹی کا بھتیجا اور سینئر پولیس آفیسر دوست محمد مرہٹہ بگٹی کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ اندوہناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔
سوئی،بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر 10سالہ بچہ جاں بحق

