اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام سے ووٹ کا نہیں روح کا رشتہ ہے، لسبیلہ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت دی ہے لسبیلہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تمام دستیاب وسائل بروئیکارلائے جائیں گے،آئندہ الیکشن میں لسبیلہ اور حب سے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں مختلف وفود و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں جب وہ بھوتانی رابطہ آفس پہنچے تو کارکنان نے صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پرانہوں مختلف وفود سے ملاقات اور لوگوں نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کی عوام سے ووٹ کا نہیں روح کا رشتہ ہے، لسبیلہ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت دی ہے لسبیلہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئیکارلائے جائیں گے،آئندہ الیکشن میں لسبیلہ اور حب سے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہم نے عوام کی بغیر کسی مفاد کے خدمت کی ہے یہ سب لوگوں کا ہم سے پیار و محبت کا نتجہ ہے جو ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا نصیب العین عوام اور علاقے کی ترقی و خوشحالی ہے بھوتانی برادران نے نہ پہلے کبھی عوام کو کبھی مایوس کیا ہے نہ مستقبل میں کریں گے۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر متوقع چیرمین ضلع کونسل حب محمد ابراہم دودا سردار اختر انگاریہ، ماسٹر غلام رسول انگاریہ، سردار زادہ قادر شیخ،ڈاکٹر محمد خان شیخ، پیر مجید شاہ جیلانی، پیر عارب شاہ جیلانی، پیر مرتضیٰ شاہ جیلانی، فیصل برفت، اللہ بخش دودا،بابو دودا، اللہ بخش دودا، کریم بخش دودا،بابو دودا عبدالحمید شاہین چنہ، حنیف چنہ، مولابخش خاصخیلی ودیگر وندر حب لاکھڑا کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
لسبیلہ کی عوام سے ووٹ کا نہیں روح کا رشتہ ہے، سردار محمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار محمد صالح بھوتانی
