کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے کوئٹہ کے پریس ریلیز میں ورکرز گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نواں کلی گرین بس، کوئٹہ میں طالبات کو درسی کتب فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ اپریل کا مہینہ گزر چکا ہے، مگر تاحال طالبات کو نصابی کتابیں مہیا نہیں کی گئیں، جس کے باعث ان کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ ہے کہ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور طالبات کو بلا تاخیر درسی کتب فراہم کی جائیں تاکہ ان کی تعلیم کا سلسلہ مزید متاثر نہ ہو۔ مزید برآں، اسکول کے ٹیوب ویل کی حالت بھی ناقص ہے اور وہ عرصہ دراز سے خراب پڑا ہے، جس کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس مسئلے کی وجہ سے طالبات اور عملے کو روزمرہ امور میں دشواری کا سامنا ہے۔ لہٰذا متعلقہ حکام سے یہ بھی گزارش ہے کہ اسکول کے ٹیوب ویل کی فوری مرمت کروائی جائے تاکہ پانی کی فراہمی بحال ہو سکے اور تعلیمی ماحول بہتر بنایا جا سکے۔انکار ممکن نہیں اور اس پر کسی قسم کی قدغن پارٹی منشور کے منافی ہے۔ وہ سید انور شاہ کی قیادت میں آئے ہوئے اخباری صنعت سے وابستہ نمائندہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے، جس میں ڈاکٹر ناشناس لہڑی، فاروق لانگو، ظاہر خان ناصر، عاطف خان سدوزئی اور کلیم صادق شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے 16 اپریل کو صوبائی کابینہ سے منظور ہونے والی مجوزہ میڈیا پالیسی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ بے روزگاری کے ممکنہ بحران کو روکا جا سکے۔سینیٹر سردار عمر گورگیج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوام دوست جماعت ہے جس کے منشور میں عوام کو روزگار فراہم کرنا بنیادی حیثیت رکھتا ہے، نہ کہ انہیں معاشی مشکلات سے دوچار کرنا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ اہلِ قلم کے ہاتھوں سے روزگار چھین لیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا کی ممکنہ بندش کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اگر اس حوالے سے کوئی پالیسی زیرِ غور ہے تو وہ اس معاملے کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ اخباری صنعت کو درپیش خدشات کا ازالہ کیا جا سکے۔وفد نے سینیٹر سردار عمر گورگیج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کے مطالبات کی حمایت کرے گی اور پرنٹ میڈیا کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ورکرز گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نواں کلی کے طالبات کو تاحال نصابی کتابیں مہیا نہیں کی گئیں : پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا نیشنل
