جینن م(ڈیلی گرین گوادر) اسرائیل کے جینن میں مسلسل حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج جینن میں مہاجرین کیمپ پر مسلسل فضائی حملے کررہی ہے جب کہ اس دوران رہائشی بلاکس میں ڈرون حملے کیے گئے جس کی ویڈیوزبھی سامنے آئی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 5 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 20 سے زائد شہری زخمی ہیں۔
اسرائیل کےمسلسل حملے جاری ہیں ` 5 فلسطینی شہید

ٹیگز:
فلسطینی
