کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع کلچاس ساؤتھ بلاک کے تِبری-1 (Tibiri-1) ایکسپلورٹری کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مادی اور قیمت کے لحاظ سے حساس معلومات سے آگاہ کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تِبری-1 کنواں کلچاس ساؤتھ بلاک میں پہلا ایکسپلورٹری کنواں ہے، جس کی کھدائی 11 نومبر 2025 کو شروع کی گئی اور اسے 7 ہزار 170 فٹ کی گہرائی تک کھودا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران ڈنگھان/سوئی مین لائم اسٹون زون سے 64/64 انچ چوک پر یومیہ 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی، جبکہ 32/64 انچ چوک پر یومیہ 6.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ کنویں کا فلوئنگ پریشر بالترتیب 561 اور 1,161 پی ایس آئی رہا۔اعلامیے کے مطابق کلچاس ساؤتھ جوائنٹ وینچر میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (UEPL) بطور آپریٹر 46 فیصد، ماری انرجیز لمیٹڈ 44 فیصد جبکہ دیوان پیٹرولیم لمیٹڈ (DPL) 10 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔ مزید ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کنویں کی مکمل پیداواری صلاحیت کا تعین کیا جا سکے۔ماری انرجیز لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طویل عرصے تک سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر فعال رہا، تاہم جولائی 2023 میں ڈی پی ایل سے ورکنگ انٹرسٹ حاصل کرنے کے بعد تلاش و پیداوار کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی گئیں، جن کے نتیجے میں یہ اہم گیس دریافت ممکن ہوئی۔ کمپنی کے مطابق یہ دریافت پاکستان کے مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش اور ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔
ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع کلچاس ساؤتھ بلاک کے تِبری-1 (Tibiri-1) ایکسپلورٹری کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا

ٹیگز:
ماری انرجیز
