کراچی(ڈیلی گرین گوادر) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبارکے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔عید سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی کے بعد 290 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس یکدم 5.3 فیصد اوپر گیا جس کے بعدکاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور انڈیکس 2068 پوائنٹس اضافے سے 43521 تک جا پہنچا۔
آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعداسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ٹیگز:
ڈالر
