قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے قلات شہر اور دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش و طوفانی ژالہ باری، متعدد علاقوں میں تیار فصلیں و باغات تباہ، زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان، بعض مقامات پر شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان، تفصیلات کیمطابق قلات شہر اور دیہی علاقوں گرج چمک کیساتھ بارش و تیز ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے شیخڑی کپوتو اسکلکو عالی دشت سرخین نیچارہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری سے تیار فصلیں و باغات جنمیں چیری خوبانی سیب آڑو توت سمیت دیگر پھل تباہ ہوگئے جس سے زمینداروں کو کروڑوں کے نقصان ہوئے جبکہ مضافات کے علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی و بندات بہنے اور کچی رابطہ سڑکیں بہنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
قلات، موسلا دھار بارش و طوفانی ژالہ باری، زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان

ٹیگز:
موسلا دھار بارش
