اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پو لیس کی کاروائی، مفرور ملزم کوگرفتار کر لیا۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے مہم برخلاف مجرمان اشتہاری و مفروران کے دوران آج ایک کامیاب کارروائی کرتے ھوئے چوری کے مقدمہ نمبر 27/2023 بجرم 380 تعزیرات پاکستان میں مطلوب مفرور ملزم مجاہد علی ولد خدا بخش سکنہ کمبہار محلہ اوتھل کو گرفتار کر لیا۔ جس نے بعد از ارتکاب جرم راہ فرار اختیار کی ہوئی تھی۔ گرفتار مفرور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اوتھل پو لیس کی کاروائی، مفرور ملزم گرفتار

ٹیگز:
ملزم
