گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کو ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کو ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کردیا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کو کوئٹہ منتقل کردیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے ایک منتخب عوامی نمائندے کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہرا عدالتی نظام سے لوگوں میں عدلیہ کے خلاف مایوسی پھیلنے کا خدشہ ہے، اس موقع پر گوادر بار کے صدر سینئر وکیل معراج علی ایڈوکیٹ آج حق دو تحریک کے رہنماء گوادر ایم سی کے وائس چیئرمن ماجد جوہر کی گرفتاری پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماجد جوہر کا قبل از گرفتاری کے لئے ضمانت سیشن جج نے مسترد کردی گو کہ اسی کیس میں دیگر کو ضمانت دیدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے کیس پولیس کی بد دیانتی پر مبنی ہیں جن میں معزوروں کو تک نہ بخشا گیا اور انہیں بھی نامزد کیا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ یہ سارے کیس کمزور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ مولانا سمیت تمام کارکنان باعزت بری اور رہا ہونگے۔
گوادر ماجد جوہر کوضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

ٹیگز:
ماجد جوہر
