سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی اتحاد کے آزادامیدوار میر اصغر خان مری نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے،ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام سرکاری مشینریز ہمارے مخالف امیدوار حکومتی جماعت پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی کو کھل کرسپورٹ کررہی ہیہمارے ایجنٹوں کو تحصیل لہڑی میں جانے نہیں دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی کیمپ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل مری اتحاد کے چیئرمین مہر دین مری،جنرل سیکریٹری میر جہانگیر مری،میر شفقت مری،سبی اتحاد کے ملک آزاد خان خجک، میر شہباز خان باروزئی، ملک احمد خان خجک، میر فیصل بنگلزئی، میر طارق حمید بنگلزئی، ملک ظفر سلطان باگڑانی، حاجی دین محمد باگڑانی، و ڈیرہ خیر بخش ڈومکی، فرید افغان، و ڈیرہ ستار مری، یار محمد بنگلزئی، میر اسلم گشکوری، راجہ افتخار گیانی، ملک اسفند سیلاچی، سردار ابراہیم خان باروزئی، میر مظہر جبار، ڈاکٹر اللہ داد لونی، ملک احمد خان لونی، ملک مجیب خان خجک، ملک محمد اکبر دیپال، مولانا محمد ادریس، میر سلیم مرغزانی، عبدا لسعید خجک سمیت دیگر قبائلی معتبرین، حمایتی ساتھی سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے میر اصغر خان مری نے کہاکہ حلقے کی ایک تحصیل لہڑی کو نوگو ایریا بنا دیا گیا ہیتحصیل لہڑی کے39پولنگ اسٹینز میں ہمارے ایک بھی پولنگ ایجنٹس کو نہیں چھوڑا گیاانہوں نے کہا کہ تحصیل لہڑی میں جمہوری نظام کو مسلح افراد کے جھتوں کو راستوں پربٹھا کر سبوتاڑ کیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے جسے ہم کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پران سرکاری ملازمین کوتعینات کیا گیا ہے جو کل تک پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں الیکشن مہم چلا رہے تھے حکومتی مشینریز کا جانبدار ہونے سے بلوچستان اور سبی کے نوجوانوں کا پارلیمانی سیاست سے اعتماد اٹھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے سلیکشن ہی کروانا تھا تو الیکشن کا ڈھنڈھورا پیٹنا چھوڑا جایانہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کاپلان ایک ماہ پہلے بنایا گیا تھاایسے رویوں سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گیانہوں نے کہا کہ ملک میں بدقسمتی کے ساتھ ہر دور میں جمہوریت اور جمہوری نظام کا گلہ گھونٹا جاتا ہیضمنی الیکشن سے بائیکات سے مقتدر حلقوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہماری سے اس نظام کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگااس لئے میں ضمنی الیکشن سے احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
سبی اتحاد کے آزادامیدوارمیراصغر خان مری نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

ٹیگز:
میراصغر خان مری
