کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔دشمنوں کی ناکام چالیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں میں سرگرم ہے لیکن ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ اِ ن ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کی ہے اور ہمیشہ ایسی مہم جوئی کا بھرپور انداز میں جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر اکثر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور مہم جوئی کرتے رہتے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو دنیا کے سامنے کمزور ثابت کرنا ہے لیکن انہیں ہر بار مایوسی اور شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے حواریوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ اورمن گھڑت الزامات کا پاکستان نے ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے اور پاکستان کو کمزور یا نیچا دکھانے کی بھارتی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی دفاع اور مفادات کا خیال رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بیش بہا قربانیوں سے پاک فوج کی تاریخ بھری پڑی ہے۔پاک فوج اپنی جغرافیائی سرحدوں اور ملک کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ہم دشمن کو باور کرادینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی سالمیت کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ا س مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور دنیا بھر میں امن کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ الحمدللہ پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ مل کر قومی مفادات اور سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور یہ حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ خطے میں امن کے لئے کوششیں کی ہیں اور علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے۔ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔پاکستان امن کا داعی ہے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر بھارتی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع انتہائی قابل فخر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ فوج کے ہاتھ میں ہے۔پاکستانی فوج ملک کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلئے ہمہ قت تیار ہے۔در حقیقت بھارتی فوج کشمیرمیں حق خودارادیت کوکچلنے میں مصروف جب کہ پاک فوج خطے میں امن کیلیے پرعزم ہے۔ بھارتی فوج خطے کے امن کے مفاد میں اپنی منفی مہم جوئی اور پروپیگنڈہ کے ساتھ ساتھ غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریزکرے۔ہم بھارت کو ایک بار پھر باور کرادینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور پاکستان مخالف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو کچل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دنیا پر عیاں ہو گیا ہے کہ بھارت علاقائی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کے واقعات کسی بھی وقت کسی بڑے المیے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے اور عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے جس سے بھارت کے پڑوسی ممالک کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ واقعہ علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بھارتی بے حسی کا عکاس ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے کام نہیں لے گا جبکہ بھارت سے اس سلسلے میں جواب طلب کیا جائے گا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ پاک افواج وطن کے دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری مستعد ہیں اوردشمنوں کی جانب سے کسی بھی ایڈونچر یاکارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمیشہ چوکس ہیں اور دشمن کی چالوں ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔پاک افواج نے ماضی میں بھی سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی یا فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کو نہ صرف بروقت بے نقاب کیابلکہ منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی فوج اور سکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ ہماری مسلح افواج آزمائش اور امتحان کی ہر گھڑی میں سرخرو ہوئی ہیں۔ ماضی میں انہوں نے اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور آئندہ بھی ان سے بجاطور پر توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے وطن کی طرف ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور امین ہے۔ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
ثمینہ ممتاز
