خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی تحصیل وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ کے علاقے سارونہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت کامران مری کے نام سے ہوئی۔ جس کی عمر 27 سال بتائی جاتی ہے۔ لیویز واقع سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔
خضدار کی تحصیل وڈھ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
