کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف علا قوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری،نشیبی علا قے زیر آب آگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی، نصیر آباد، بارکھان، کیچ، پنجگور، لسبیلہ، تربت، گوادراورمکران میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جا ری رہا، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں نشیبی علا قے زیر آب آگئے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا جبکہ بجلی کا نظام بھی در ہم برہم ہو نے سے معمولات زند گی بری طرح متاثررہے۔ صوبے کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار)کو کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، بارکھان، چمن، پشین، نوشکی، نوکنڈی اوردالبندین میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
بلو چستان، تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری، نشیبی علا قے زیر آب آگئے، بجلی کا نظام، درہم برہم

ٹیگز:
مو سلا دھار بارش
