کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوآرڈینیٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے صوبائی حکومت جواب جمع نہیں کر واسکی جبکہ عدالت نے سماعت سموار تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے کوآرڈینیٹرز کی مراعات اور تفصیلات سے متعلق جواب طلب کیا تھا تاہم حکومت کی طرف سے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی سے متعلق جواب جمع نہ ہوسکا،بیگ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جواب دینا نہیں چاہتی یا پھر جواب ہے نہیں حکومت ہر حال میں اگلی سماعت پر جواب پیش کرے،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوآرڈینیٹروں کی تعیناتی، صوبائی حکومت جواب جمع نہیں کر واسکی عدالت نے سماعت سموار تک ملتوی کر دی

ٹیگز:
کوآرڈینیٹروں تعیناتی
