کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں دوسروں کے ساتھ نیکی اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے ہمیں چاہئے کہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے اردگرد غریبوں،یتیموں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ اصل خوشی دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے سے ہی ملتی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ملک میں اسوقت بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں لیکن حکمران اوراپوزیشن جماعتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں دوسروں کے ساتھ نیکی،صلہ رحمی اور خوش اخلاقی سے ملنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے ہمیں چاہئے کہ اپنی زکواۃ اورفطرانہ غریب اور مستحق افراد تک پہنچائیں اور عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد غریب،مستحق اور یتیموں کو بھی شامل کریں کیونکہ خوشی میں دوسروں کو شامل کرنے سے اصل خوشی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی مغرور ہے وہ خود چل کرنہیں آتی بلکہ اسکے پاس چل کرجاناپڑتا ہے۔
ہمیں چاہئے کہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے اردگرد غریبوں،یتیموں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں،لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
