کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں کے صوبائی رہنماحاجی سعید احمد رودینی نے کہا ہے کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے ورکروں نے معاشرے میں شعور اجاگرکیا،میڈیا ورکرز اور تنظیموں کو متحد ہوکر اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سعید احمد رودینی نے کہا کہ اخبارفروشوں نے ہرطرح کے سخت سے سخت حالات اور موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے کے ہرفرد کے مسائل کو اجاگر اور اعلیٰ حکام تک پہنچایالیکن آج انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اخباری صنعت کے تمام شعبوں ایکشن کمیٹی کی صورت میں سراپااحتجاج ہے اورایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان پچھلے 52دنوں سے احتجاج پر ہے اور حکومت نے اخباری صنعت اور خصوصاًاخبار فروشوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے ہمارے صبر کاپیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کی تمام تنظیموں کو ہرحال میں یکجا ہونا پڑے گا خصوصا ً اے وی این ایس سی پی این ای ایڈیٹر کونسل اور تمام اخباری مالکان گوادر سے لیکر ژوب تک کے پریس کلبز، بیورو چیفس،صحافیوں،نامہ نگاروں،نیوز ایجنٹس،بکسٹالزممبرز احتجاج میں ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کا دورہ کیا جائے اور اعتماد میں لیکر پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں خصوصاً موجودہ بجٹ میں نظرانداز کرنے پر اہم حقائق قومی پریس کے ذریعے بلوچستان کے ہرطبقے کے لوگوں تک پہنچائے جائیں گے۔
میڈیا ورکرز اور تنظیموں کو متحد ہوکر مسائل کے حل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں

