کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا میڈیا سیل آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پرموجود پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے میڈیا سیل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ کو مزید پھیلنے سے بچایالیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی، میڈیا کوارڈی نیٹرحیات خان اچکزئی اوردیگر کارکنوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ ملکرآگ بجھائی۔
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا میڈیا سیل آگ لگنے سے جل کر خاکستر

ٹیگز:
میڈیا سیل
