کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی و سابقہ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے قندہاری بازار کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ واقعہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے ایک سازش کا حصہ ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے انہوں نے کہا قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں زبیدہ جلال نے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے
دہشت گرد بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ،زبیدہ جلال

ٹیگز:
زبیدہ جلال
