کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 75 سالوں میں صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں پالیسیاں اور کردار نہیں، شارٹ کٹ کے راستے پاور شیرنگ کرکے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو مزید بحرانوں، انتشار اور خلفشار میں دھکیل دیاہے، زرعی ملک میں عوام دس کلو آٹے کیلئے مررہی ہے، یہ بات انہوں نے سراوان ہاؤس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ سیاست میں اسٹیبشلمنٹ کا کردار ختم نہیں ہوا،بلوچستان میں ایک سیاسی جماعت سے دوسری سیاسی جماعت میں لوگوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی جارہی ہے آج بھی سیاسی گرو پاور شیرنگ کرکے شارٹ شارٹ کے راستہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں جو ملک کو مزید بحرانوں، انتشار اور خلفشار کی طرف لے کر جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑے زرعی ملک جس کی ستر فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے لوگ دس کلو آٹے کیلئے مررہے ہیں اس کے جوابدہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں جنہوں نے ملک میں زرعی پالیسیاں تشکیل دینے کی بجائے لوگوں کو بھکاری بنانے کو ترجیح دی اور آج بھی کسی سیاسی جماعت کے پاس زرعی پیدوار میں اضافے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے جلسوں اور مظاہروں سے انقلاب نہیں آئیگا نہ کوئی خاص تبدیلی ہوتی دیکھائی دے رہی ہے، 75 سالوں کے دوران صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں کردار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اپنا اخلاقی جواز کھوچکی ہے،سیاسی جماعتیں زاتی مفادات کیلئے مصلحت پسندی اختیار کئے ہوئے ہیں ایسے میں سیاسی جماعتوں کو چائیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر ماضی کی پالیسیوں کو ترک کرکے نئے اصولوں کا تعین کرکے ملک کو آگئے لے کر بڑھیں۔
75 سالوں میں صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں پالیسیاں اور کردار نہیں، نوابزادہ لشکری رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ لشکری رئیسانی
