کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری میں پیچیدگیاں محکمہ شماریات کی جانب سے پیدا کی جا رہی ہے اس کو دور کیا جائے اور بلوچستان کو اب تک ایک اکائی کے دور پر تسلیم نہیں کیا ہے اگر مردم شماری کے حوالے سے تحفظات دور نہ کئے تو نیشنل پارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہیموجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کم زور ہوگئی بلوچستان کے حقوق پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی ہمیں سپریم کورٹ میں سیاستدان نہیں چاہئیے۔ چیف جسٹس صاحب اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔ کسی نے اگر سیاست کرنی ہے تو استعفیٰ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صرف دو صوبوں میں الیکشن مذاق ہوگا، اس سے انارکی اور افراتفری پھیلیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر بلوچستان کی آبادی کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے محکمہ شماریات نے صوبے کے ان اضلاع میں ایک یا دو افراد سے مردم شماری کررہے ہیں جہاں پر حالات پہلے سے ہی ناگفتہ ہے خان مردم شماری کے بعد جس دن مردم شماری شروع کیا اس دن سے سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے ان دوردراز علاقوں میں مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا جہاں پر حالات پہلے سے خراب ہے جہاں پر دہشت گرد ی ہو بدامنی ہو وہاں پر مردم شماری کو کیسے اس مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری میں پیچیدگیاں محکمہ شماریات کی جانب سے پیدا کی جا رہی ہے اس کو دور کیا جائے اور بلوچستان کو اب تک ایک اکائی کے دور پر تسلیم نہیں کیا ہے بلوچستان کی اصل آبادی کو ایک بار پھر اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور غیر ملکیوں کو خانہ و مردم شماری میں شامل کیا جارہا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے اب شماریات کے مطابق بلوچستان میں 75 فیصد مردم شماری ہوئی ہے اس کو فوری طور پر 100 فیصد کیا جائے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور اپنی قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انگریزوں کے زمانے سے آج تک اس جمہوریت کیلئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔ کوئی اگر اس نظام کو درہم برہم کرنے کا سوچے گا، تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔ ہم نے اس نظام کو بچانے کیلئے اعلان کیا ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ میں سیاستدان نہیں چاہئیے۔ چیف جسٹس صاحب اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔ کسی نے اگر سیاست کرنی ہے تو استعفیٰ دیں۔
بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری میں پیچیدگیاں محکمہ شماریات کی جانب سے پیدا کی جا رہی ہے، رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
