لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) گڈانی میں پاک فوج کی حمایت میں عظیم الشان ریلی قبائلی رہنماء میر مولابخش بزنجو کی قیادت میں ریلی وڈیرہ ولی محمد بزنجو گوٹھ سے شروع ہوکر کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ گڈانی موڑ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ریلی شرکاء کا پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے اس موقع پر قبائلی شخصیت میرمولابخش بزنجو، میر ابرار بزنجو، میر اسرار بزنجو اور عبدالعزیز بزنجو سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خلاف زبان درازی کرنے والے شائد بھول رہے ہیں کہ یہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا سمر ہے جو ہم ایک آزاد مملکت میں رہ رہے ہیں آج اگر ہم راتوں کو سکون کی نیند سورہے ہیں تو اسکے پیچھے وردی ہے آج اگر ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں آج ہم بنا کسی خوف کے کاروبار کررہے ہیں آج اگر ہماری دنیا میں شناخت ہے اسکے پیچھے وردی ہے. انہوں نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر اپنے ناپاک عزائم کے وصول کے لیے پاک فوج پر بے جا تنقید کررہے ہیں انہیں وطن عزیز سے محبت نہیں انکو قومی سلامتی کی فکر نہیں وہ کرسی کے غلام ہیں جو 23کروڑ عوام کے محافظوں کے خلاف بولتے ہیں انکو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں کیونکہ عوام کا سچا ہمدرد پاک فوج ہے اگر کوئی عوام کا ہمدرد ہے تو وہ پاک فوج کے ساتھ ہے فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عوام کا خیرخواہ نہیں بلکہ ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں. انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا اور عملی کام کرنے میں فرق ہے سیاسی جلسوں میں عوام کے سامنے وطن کے لیے جان قربان کرنے کے دعویدار بہت ہیں لیکن اصل ہیرو پاک فوج کے وہ جوان ہیں جو وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں دہشتگردوں سے نمردآزاما ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی ہیں اسکے بعد بلوچستانی ہیں ہم جب سے انگریز یہاں سے نکلا ہے تب سے ہی پاکستانی چلے آرہے ہیں ہم جب بھی بیرون ممالک جاتے ہیں تو ہمیں بے چینی سے ہوتی ہے جیسے ہی پاکستان لوٹتے ہیں تو اپنی سرزمین پر پاؤں رکھتے ہی سکون محسوس ہوتا ہے یہ سب لچھ پاک فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے پاک فوج کے جوان ٹھنڈ ہو یا گرمی طوفان ہو یا بارش ہر حال میں ملکی سرحدوں کی رکھوالی میں مصروف عمل ہیں یہ پاک فوج کے دلیر سپوت ہیں جو ہروقت دشمن کے آنکھیں ملا کر سامنے کھڑے ہیں ہم بتانا چاہتے ہیں ان لوگوں کو جو پاک فوج پر تنقید کرتے رہتے ہیں وہ اپنا قبلہ درست لریں اپنی لرسی کی خاطر پاک فوج پر الزام تراشی سے گریز کریں بصورت دیگر پالستانی عوام اپنے محافظوں کی خاطر آپکے سامنے کھڑی ہوگی. ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات وڈیرہ راشد انور بلوچ، وڈیرہ عبدالغنی بلوچ، وڈیرہ رحیم بلوچ سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھے۔
گڈانی، پاک فوج کی حمایت میں عظیم الشان ریلی

ٹیگز:
گڈانی
