کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق کونسلر فارسٹ نرسری محمد یوسف زہری نے کہا کہ سچی بات ہے کہ کوئٹہ شہرمیں کوئی کچھ نہیں کررہا تمام ایم پی ایز اورایم این اے نے چھپ کاروزہ رکھا ہوا ہے اور بھاری بھر فنڈ لے کر مزے کررہے ہیں پورے شہرمیں گیس موجود نہیں ہے عوام کورمضان میں دو وقت کے کھانا پکانے کیلئے گیس نہیں مل رہا دوسری طرف سوئی گیس کمپنی نے بھاری بھر بل عوام کو بھیج دئیے ہیں اسٹریٹ کرائم نے عوام کا جینا محال کرکے رکھا ہے سرشام اوباش نوجوان موٹر سائیلوں پر بلا کا اسپیڈ لگاکر شہر میں گشت کرتے ہیں مگر انتظامیہ دور بین میں بھی نظر نہیں آتی اوباش نوجوانوں کی وجہ سے سفید پوش عوام کا فیملی کے ساتھ شہر میں نکلنے محال ہوگیاہے
سچی بات ہے کہ کوئٹہ شہرمیں کوئی کچھ نہیں کررہا ٗ محمد یوسف زہری

ٹیگز:
کوئٹہ
