کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار مسلمانوں کے لئے بھی خوشی کا باعث ہے،حضرت عیسی علیہ اسلام امن اور سلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں آئے آج دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے ہمارے صوبے میں بھی مسیحی برادری کی بہت بڑی نمائندگی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے مسیحی برادری اپنی خوشیوں میں نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے مسیحی برادری اپنی عبادات میں ملک کی سلامتی تحفظ اور امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے۔انہوں نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور رواداری کو پروان چڑھانے کے پیغام کو عام کیا جائے۔
مسیحی برادری اپنی خوشیوں میں نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
