کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوامی کیا جانب سے سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم نے جوائنٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دکانوں کو سیل کردیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پر من و عن عملدرآمد کیلئے سختی سے تنبیہ بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ نے کہاکہ شہر بھر میں گرانفروشوں اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف کرنے والوں کیخلاف رمضان المبارک سے پہلے ہی گھیرا تنگ کر دیا گیا تھا لہذا عوام ان گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ انکا قلع قمع کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرسکے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو کسی بھی منافع خور کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اب تک شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 100سے ذائد افراد گرفتار جبکہ انہیں بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔لہذا دکاندار حضرات عوام سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء خوردونوش کے فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی کر نے پر7 دکانوں کو سیل کردیا

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
