سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولاناعبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک منظم مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام، عوام اور ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق ایم پی اے خلیل الرحمن دمڑ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کے موقع پر پارٹی عہدے داران کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خراب معیشت کا ذمہ دار عمران خان اور انکی حکومت ہے آ ئی ایم ایف سے سارے معائدے عمران خان نے کئے تھے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو جلد از جلد معاشی بحران سے نکلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے عہدے داران کارکنان پارٹی کو جماعت کے منشور آ ئین کے مطابق مزید مضبوط فعال بنانے کیلئے جماعتیں ذمہ داریاں جوش وجذبے سے جاری رکھیں آ نے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے بلوچستان کے عوام کی امیدیں اور توقعات جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے اقتدار میں ہمیشہ عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کام کیا اور امن امان قائم رکھا تھا۔عشائیہ میں صاحبزادہ محب اللہ حاجی اسد خان دمڑ محب اللہ،مولوی عبدالخالق مری سمیت ودیگر علماء کرام کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جمعیت علماء اسلام ایک منظم مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام، ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، مولاناعبدالواسع

ٹیگز:
مولاناعبدالواسع
