سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی پولیس نے دوہرے قتل کے ملزم کو 48گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ملزم سے آلہ قتل برآمد،ملزم نے دوران تفتیش دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا،کامیاب کاروائی پر علاقہ معتبرین و معززین نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی سبی اوران کی ٹیم کو ہار پہنائے اور پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر نے اپنے آفس میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ 03اپریل 2023کی صبح غریب آباد کے علاقے میں مقصود احمد پینٹر کے گھر میں دوہرے قتل کی ایک لزرہ خیز واردت رونما ہوئی تھی جس میں ناصر مقصود اور ان کی اہلیہ سونیا ناصر کونامعلوم افراد نے نہایت ہی بے دردی سے قتل کیا تھا وقوعہ کے بعد ڈی آئی جی پولیس سبی علی شیر جھکرانی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے سخت احکامات جاری کئے تھے ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جھکرانی کے سخت احکامات کی روشنی میں سبی پولیس نے نہایت حکمت عملی اور مہارت کے ساتھ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے کیس میں 48گھنٹوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم رجب علی ولد نیاز علی قوم لاشاری سکنہ غریب آباد سبی کو زیر نگرانی ایس ڈی پی او عبدالحفیظ جھکرانی،ایس ایچ او سٹی پولیس سبی محمد آصف خجک،سی آئی اے انچارج محمد قاسم گشکوری،انچارج ریسکیو 15 مقصود اکبر نے دیگر نفری کے ہمراہ انتھک محنت و کوششوں کے بعد 48گھنٹوں میں ملزم رجب علی لاشاری کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش اپنا جرم تسلیم کرلیا پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کیا ہے اس موقع پر ایس ایس پی محمد یوسف بھنگر نے کہا کہ کامیاب کاروائی کرنے پر ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مقتول ناصر مقصود کے والد شاھین مقصود اور بھائی یاسر مقصود،میر ملوک گورگیج اور دیگر معززین نے کامیاب کاروائی کرنے پر ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر، ایس ڈی پی او عبدالحفیظ جھکرانی،ایس ایچ او سٹی پولیس سبی محمد آصف خجک،سی آئی اے انچارج محمد قاسم گشکوری،انچارج ریسکیو 15 مقصود اکبر کو ہار پہنائے اور بروقت کاروائی کو سراہا۔
سبی پولیس نے دوہرے قتل کے ملزم کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

ٹیگز:
دوہرے قتل
