اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 35.51 فیصد کمی سے 22 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارے کا حجم 35 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق فروری کی نسبت مارچ 2023 میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2022 تا مارچ 2023 کے دوران ملکی برآمدات 9.87 فیصد کمی سے 21 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اس دوران درآمدات 25.34 فیصد کمی سے 43 ارب 94 کروڑ ڈالر پر آئیں۔

