اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) 24 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اہم اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا، البتہ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کی رات 8 بجے بھی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب

ٹیگز:
وفاقی کابینہ
