کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی زیر نگرانی گرانفروشوں کی خلا ف کارروائی، 14 افراد گرفتار ایک دکان سیل اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں سریاب ڈویژن کے مختلف علاقوں بشمول ہزار گنجی اور سریاب روڈ پر کاروائیاں کیے گیے اس موقع پر متعدد دکانداران کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامہ آویزاں جگہ پر چسپاں کریں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا عوام کو گرانفروش مافیا کے حوالے نہیں کرسکتے آئندہ مزید سخت اقدامات کئے جائیں گے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اس دوران روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ و بازاروں کی نگرانی جاری ہے گذشتہ روز کارروائی میں گرفتار ہونے والوں میں دودھ فروش، قصاب، نانبائی و دیگر شامل ہیں۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی گر انفرو شی کے خلاف کاروائی 14 افراد گرفتار ایک دکان سیل

ٹیگز:
کوئٹہ
