مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ الخدمت فاؤنڈیشن مستونگ کے طرف سے میونسپل کمیٹی ہال میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مستونگ شہر سے اہل خیر حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کیا کانفرنس کے مہمان خاص نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان اعجاز محبوب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ سید ندیم شاہ بخاری ، خادم مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی امیر جماعت اسلامی مستونگ ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن مستونگ حافظ عبد الرشید بنگلزئی تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن مستونگ کے حالیہ سیلابی صورتحال میں کام کو سراہا

اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر طرح کی تعاون کی یقین دلائی اس وقتِ الخدمت فاؤنڈیشن مستونگ نے غریب لوگوں میں ہزاروں کی تعداد میں راشن اور صاف پانی کے پراجیکٹس ، اور حالیہ سیلابی صورتحال میں منہدم میں ہونے والے مکانات کے تعمیراتی کام جاری ہےمستونگ کے تمام اہل خیر حضرات سے ایک دفعہ پھر اپیل ہے اس مہنگائی کے طوفان میں اپنی صدقات الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ آپ کے یہ امانتیں بہترین انداز میں امانت دار لوگوں تک پہنچا دیا جائیں

