دشت (ڈیلی گرین گوادر) دشت کو امن و امان کا گہورہ بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دشت صادق بلوچ نے صحافیوں کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد میں میاں یوسف انورحسین بولانی وفاعلی مہر شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد صادق بلوچ نے مزید کہا کہ دشت سے جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور دشت میں نان فنکشنل اسکولز اور بی یچ یوز کو فحال کریں گے تاکہ دشت کے عوام ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکے۔ آخرمیں انہوں نے کہا کہ عوام انتظامیہ کیساتھ تعاون کر ے اور انشاء اللہ عوام کیساتھ مل کر امن و من کے صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔
علاقہ میں امن و امان کے صورتحال کو بہتر بنائیں گے،اے سی دشت

ٹیگز:
صادق بلوچ
