کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکرز کی بھرپور عزت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ(ن) عوامی نمائندہ جماعت بن کر قوت سے ابھررہی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے رہنماء میر عطاء اللہ محمدزئی اورمیر نثار بلوچ پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ پارٹی منشور کو احسن انداز میں عوام تک پھیلایا ہے بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں وہ مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے اور نوازشریف سے بے انتہا محبت کرنے کے علاوہ ان کی قیادت پر فخر کرتے ہیں۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے مسلم لیگی کارکنان اور عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہتے کہا مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے قربانی دینے والے سینئر رہنما پارٹی کے اہم اثاثے ہیں اور انکی پارٹی کیلئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کارکنوں نے جوان مردی سے مشکل حالات اور انتقامی سیاست کا مقابلہ کیا ہے۔ شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا پارٹی کے تمام رہنما عوامی سطح پر اپنا روابط کو مضبوط کریں اور کارکنان کو متحرک کریں۔ اس موقع پر میر عطاء اللہ محمد زئی اور نثار بلوچ نے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا شیخ جعفر خان مندوخیل کے صدر بنتے ہی پارٹی بلوچستان میں روز بروز فعالیت کی طرف جارہی ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہر قسم کے حالات میں صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر مندوخیل
