سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی میں نامعلوم افراد سکول ٹیچر کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول غریب آباد کے ہیڈ ماسٹر نور احمد نے اپنی روہی موٹر سائیکل ماڈل 2013چیسز نمبر Riof.25248انجن نمبرRioe.25248،رجسٹریشن نمبر Si.6801 گھر کے سامنے کھڑی کرکے سودا سلف پہنچانے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو موٹر سائیکل غائب تھی نامعلوم افرادنے موٹر سائیکل کو کاغذات سمیت چوری کرکے اپنے ہمراہ لے گئے سٹی پولیس سبی نے موٹر سائیکل کو کاغذات سمیت چوری کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزمان اور موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی ہے مذید تفتیش جاری ہے۔
سبی میں نامعلوم افراد سکول ٹیچر کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار

ٹیگز:
ٹیچر کی موٹر سائیکل چوری
