اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات،بلوچستان کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کے انتظامی امور اورملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس مو قع وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات،بلوچستان کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
