قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں گزشتہ روز پہیہ جام ہڑتال و احتجاج کے بعد کیسکو حکام کے ساتھ مذاکرات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، بجلی بحران مزید شدت اختیار کرگیا، کیسکو کی ہٹ دھرمی برقرار، عوام و زمیندار طبقہ شدید متاثر، اگر دو دن میں معاہدے کیمطابق بجلی سٹی فیڈرز پر 14 گھنٹے بحال نہ کیا گیا تو کیسکو کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال، احتجاج و پہیہ جام ہڑتال کرکے احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دینگے جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے منتخب کونسلر احمد نواز بلوچ نے ڈیلی گرین گوادر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز روڈ بلاک احتجاج بے سود ثابت ہوا سابقہ چار گھنٹے اب تک بحال نہیں کیا گیا ہے گزشتہ روز روڈ بلاک اور احتجاج بھی کیا مگر ایکیسئن و دیگر حکام سے مذاکرات و انکی جانب سے یقین دہانی ہوئی مگر اب تک قلات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور کاروباری حضرات اور صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اگر دو دن میں بجلی کی 14 گھنٹے کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو قلات میں شٹرڈاون ہڑتال سمیت احتجاج کیا جائے گا جسکی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی
قلات، گزشتہ روز پہیہ جام ہڑتال و احتجاج کے بعد کیسکو حکام کے ساتھ مذاکرات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا

ٹیگز:
قلات
