کوئٹہ(ڈیلیگرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں یکساں بنیاد وں پر ترقیاتی عمل شروع کئے ہوئے ہے صحت،تعلیم،آبنوشی،آبپاشی وسٹر کوں کی تعمیرکے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اس حوالے سے حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ودور دراز علاقوں میں بھی لوگوں کو ضروریات زندگی میسر آسکیں انہوں نے کہا صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر دستیاب ہو سکیں گی میر محمد اجمل کرد نے کہا صوبائی حکومت میگا پر و جیکٹس کے ساتھ ساتھ چھوٹے ترقیاتی منصو بوں پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے صوبائی حکومت طویل منصوبوں پر کام کررہی ہے ان شعبوں کو وزیر اعلی بذات خود اور انکے ایڈوائزر و منسٹرز مانٹر نگ کرتے ہیں کام کے معیارپہ خود اور ٹیم نظررکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم خالی تقروں پریقین نہیں رکھتے ہم عمل طور پر کام پر یقین رکھتے ہیں اور بہت جلد عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے فیض یاب ہونا شروع ہوجائیں گے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں یکساں بنیاد وں پر ترقیاتی عمل جاری ہے، اجمل کرد

ٹیگز:
اجمل کرد
