کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سیاسی قائدین پر تشدد کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کرے حکومت سے بات ہوئی اب حق دو تحریک کے رہنماوں سے بھی بات کرونگا اگر گوادر کے عوام کے ساتھ ذیادتی ثابت ہوئی تو انکا ساتھ دینگے۔یہ بات انھوں نے وزیر داخلہ ضیا لانگو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اڑھائی ماہ سے گوادر میں لوگ مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے حکومت نے مظاہرین سے کوئی مذاکرات نہیں کئے مظاہرین کومنتشرکرنیکی کوشش کی گئی جس کے دوران ایک اہلکارشہید ہوا۔انھوں نے کہاکہ ہم سی پیک کو قومی اثاثہ سمجھتے ہیں ہم کبھی خلاف نہیں رہے حکومت کوچاہئے کہ وہ معاملے کو حل کرے حکومت سے بہتر مذاکرات ہوئے،حق دوتحر یک کے قائدین سے بھی بات کروں گاحکومت عوامی نمائند و ں کی بجائے دہشت گردوں پر سختی کریں اگرلگاکہ حکومت زیادتی کررہی ہے توگوادر کے عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔
اگر گوادر کے عوام کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی تو ان کاساتھ دینگے،لیاقت بلوچ

ٹیگز:
لیاقت بلوچ
