کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)دوماہ بچی کی والدہ کلہاڑی کی وار سے قتل مخماڑ کے علاقے میں شوہر نے کلہاڑی کی وار سے بیوی کو قتل کردیا لیویز نے نعش کو ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا لیویز ذرائع کے مطابق سب تحصیل سفید کے علاقے مخماڑ میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو کلہاڑی کی وار سے قتل کردیا اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں مقتولہ کی شناخت مسما (ہ) زوجہ شادی خان کے نام ہوئی ہے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے سر جسم کے مختلف حصوں میں کلہاڑی کی وار کے نشانات پائے گئے ہیں جو موت کی وجہ بنی ہیں لیویز ذرائع نے مقامی صحافی احمد مری کو بتایا کہ مقتولہ کی دوسال قبل شادی ہوئی تھی جو دوماہ بیٹی کی والدہ تھی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا لیویز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ملزم موقع واردات کے بعد فرار ہوا ہے بلوچستان بالخصوص ضلع کوہلو میں مختلف الزامات میں خواتین کی قتل عام اب ایک ٹرین بن چکا ہے انسانی حقوق کے تنظیمیں بھی اس حوالے سے مکمل خاموش ہیں جبکہ وفاقی سطح پر بنائے کمزور طبقے کے ادارے بھی مکمل ناکام ہوچکے ہیں نیشنل کمیشن آن دی سٹیس آف ویمن (خواتین کمیشن) نے ضلع میں ہونے والے کسی بھی واقع کا نوٹس نہیں لیا ہے حکومت کی جانب سے بنائے اس ادارے کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے خواتین پر آئے روز ظلم اور قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اعلی حکام کو چاہئے کہ نوٹس لیکر خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم اور قتل کی واقعات میں اضافے کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور قتل کی واقعات میں تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ خواتین کیساتھ بڑھتے ہوئے ظلم کی واقعات میں کمی آسکے۔
کوہلو،شوہر نے کلہاڑی کی وار سے بیوی کو قتل کردیا

ٹیگز:
کوہلو
