کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے اقدامات کے نتیجے میں گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ ختم، ماہی گیروں کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کیا گیاہے، بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے یا ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا امکان نہیں بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے جو بھی ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، حق دو تحریک میں گوادر کے لوگ نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کے لوگ شامل ہیں، مولانا ہدایت الرحمن کو عدالتوں نے سزا دی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی تین روزہ دورے پر گوادر میں ہیں جہاں انہوں نے ماہی گیروں سے ملاقاتیں کیں،گوادر کے عوامی اور ماہی گیرحکومت بلو چستان کی کار کر دگی سے مطمئن ہیں،گوادر میں جا ری حق دو تحریک وہاں کے عوام کی نہیں بلکہ بلکہ ایک سیا سی جماعت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کر کے ذمہ داری سوپنی ہے، انشاء اللہ میں وزیر اعلیٰ کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی کوششوں سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے جس سے تجارت کے راستے کھولیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سے متعلق غلط پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں، اگر تنقید کر نی ہے تو تنقید برائے اصلاح کی جائے، بلوچستان حکومت رمضان میں سستے بازار لگائے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ پر گندم کی بہت بڑی شپ آئی ہے جس سے پورے ملک کو گندم فراہم کیا جائے گا،آنے والے وقت میں بلو چستان کو بہت سے خوشخبریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے بعد صوبے کو ما لی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن حالات بہتر ہوگئے ہیں اور آنے والے دن اچھے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے محکمہ تعلیم ڈیجیٹل پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے انشاء اللہ صوبے کو تر قی کی جانب سے گامزن کریں گے، وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ صوبے میں بے روز گاری کا خاتمہ اور صحت، تعلیم کی فراہم ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں محکمہ خوراک عوام کو سستا آٹا فرا ہم کر رہا ہے، اسلام میں بھی ذخیر انداوزی سے منع فرمایا گیا ہے، ضلع انتظامیہ نے مختلف کاروائیاں کر کے گرانفروشی پر پانچ فلور اور 60 ڈیری فارم کو سیل کیا ہے اگر ابھی بھی کہیں مہنگے داموں دودھ فروخت ہورہا ہے تو نشاندہی کی جائے، تاجر برادری ہمارے لئے قابل احترم ہے لیکن اگر انہوں نے عوام پر بوجھ ڈالنے کی کوشش کی تو انکے خلاف الیکشن لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں میرٹ پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے حق داروں کو انکا حق ضرور ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان نے تمام سرکا ری اسکولوں میں کتابیں پہنچا دی ہیں جن اسکولوں میں کتابیں نہیں پہنچیں ایک ہفتے کے اندر ان اسکولوں میں بھی پہنچ جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے یا ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا امکان نہیں بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے جو بھی ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، انہوں نے کہاکہ مردم شماری ہورہی ہے ملک کے مالی صورتحال بھی عام انتخابات کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پیکج کے تحت صوبے میں تعمیراتی کا م کا جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
مولانا ہدایت الرحمن کو عدالتوں نے سزا دی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں،بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
