حب(ڈیلی گرین گو ادر) عدالت روڈ پر حاجانی رضیہ مسجد کے قریب واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نیک محمد رند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جاں بحق ہونے والے نیک محمد رند حب میونسپل کارپوریشن کے ملازم تھے مقتول کی لاش سول ہسپتال حب منتقل کردی گئی ہے نیک محمد رند کے قتل کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئیمیونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے مین شاہراہ پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
حب،میونسپل کارپوریشن کا ملازم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

ٹیگز:
حب
